کھاد کیلئے 51875 کروڑ روپے کی منظوری

   

نئی دہلی: حکومت نے 2022..23 کے ربیع سیزن کیلئے غذائیت پر مبنی کھادوں کیلئے 51875 کروڑ روپے کی سبسڈی کو منظوری دی ہے ۔وزیر اعظم نریندر مودی کی صدارت میں آج یہاں ہوئی کابینہ کی میٹنگ میں نائٹروجن، فاسفورس، پوٹاش اور سلفر کھاد کے لیے سبسڈی کو منظوری دی گئی۔ اس سلسلے میں ایک تجویز کھاد کی وزارت نے پیش کی تھی۔حکومت کے اس فیصلے سے کسانوں کو مناسب قیمتوں پر کھاد باآسانی دستیاب ہوگی جس سے زرعی شعبے کو فائدہ ہوگا۔