کھارگاؤن۔ پولیس جوانوں 70سالہ عور ت کی ان کے گھر میں داخل ہوکر پیٹائی کی۔ویڈیوز

,

   

فساد زدہ شہر کھارگاؤن میں سی آر پی سی کی دفعہ 144کے نفاذ کے باوجود مدھیہ پردیش پولیس صبح کے ابتدائی ساعتوں میں مسجد بلال کی گیٹیں توڑتی ہے اور اس میں داخل ہوتے ہیں اور مسجد کے عین سامنے کے گھر میں رہنے والے ایک 70سالہ خاتون کی پیٹائی کردیتے ہیں۔

سوشیل میڈیا پر شیئر ایک ویڈیو میں پولیس کے جوان مسجد کے صحن میں تلاشی کرتے ہوئے اور خوف کاماحول پیدا کرتے ہوئے دیکھے جاسکتے ہیں۔مذکورہ معمر خاتون رحم کی گوہار لگاتی سنائی دے رہے ہیں۔

یہاں تک انہیں ”بیٹا“ کہتے بھی اس خاتون کو سنا جاسکتا ہے

واقعہ سے صدمے کا شکار مذکورہ زخمی معمر خاتون نے کہاکہ ”پولیس جوانوں نے ان کا فریج توڑ دیا‘ پیسے لوٹ لئے اور انہیں پیٹا“۔

ان کے بموجب گھر میں موجود تمام عورتوں کو بے رحمی کے ساتھ انہوں نے پیٹا اور تمام قیمتی سامان چھین کر لے گئے۔ اس وقت گھر میں کوئی مرد افراد موجود نہیں تھے۔

https://twitter.com/SharjeelUsmani/status/1513469458362236932?s=20&t=B1ThgIyOW3XrIMxHmfRwBA

عورت اسپتال میں زیر علاج ہے اور ان کی حالات تشویش ناک بتائی جارہی ہے۔


کھارگاؤن میں کیا ہوا
کھارگاؤن میں رام نومی جلوس کے موقع پر بھڑکاؤ گانے بجائے گئے‘ جس کی وجہہ سے بتایاجارہا ہے اتوار کے روز5بجے شام کے قریب پتھر بازی کے واقعات پیش ائے تھے۔

جانکاری کے بموجب30مکانات اور دوکانات کو نذر آتش کردیاگیا اور دورجن لوگ زخمی ہوئے ہیں۔رپورٹس کا کہنا ہے کہ کھارگاؤن سپریڈنٹ آف پولیس سدھارتھ چودھری کے پیر میں گولی لگی ہے۔

رات9بجے کے قریب حالات قابو میں آگئے تھے مگر رات 12بجے کے بعد سے اچانک حالات ابتر ہوگئے۔ پولیس نے جواب میں لاٹھی چارج اور آنسوگیس شل برسائے اور سارے شہر میں 144سی آر پی سی کی دفعہ نافذ کردی


مسلمانوں کو نشانہ بنایاجارہا ہے
واقعہ کے فوری بعد 11اپریل کے روز شہر میں فسادپھیلانے اورپتھر بازی کرنے کے لئے الزامات میں مسلمانو ں کے گھر کو منہدم کردیاگیا۔

مذکورہ بھارتیہ جنتا پارٹی کی زیر قیادت حکومت نے چیف منسٹر شیو راج سنگھ چوہان کے احکامات کے بعد موہن ٹاکیز علاقے میں مسلمانوں کے مکانات کو منہدم کرنا شروع کردیا۔

مدھیہ پردیش ہوم منسٹر نرتم مشرا نے کہاکہ 77لوگوں کی اب تک گرفتاری عمل میں ائی ہے۔