کھلے مقامات پر شراب نوشی کو روکنے حکومت کو ہائی کورٹ کی ہدایت

   

حیدرآباد۔14۔ جنوری (سیاست نیوز) تلنگانہ ہائیکورٹ نے حکومت کو ہدایت دی ہے کہ بارس اور پرمٹ رومس کے باہر لوگوں کو شراب نوشی کی اجازت نہ دی جائے کیونکہ اس سے راہگیروں کو دشواریوں کا سامنا ہوسکتا ہے ۔ عدالت نے حکومت سے کہا کہ اکسائز قانون پر سختی سے عمل کریں جس کے تحت شراب کی فروخت کے لئے طئے شدہ حدود کی پابندی کی جائے۔ عدالت نے حکومت سے کہا کہ آئندہ دو ماہ میں تفصیلی رپورٹ پیش کرتے ہوئے تمام شراب کی دکانات سے متعلق تفصیلات پیش کی جائیں۔ چیف جسٹس ستیش چندر شرما کی زیر قیادت ڈیویژن بنچ نے مفاد عامہ کی درخواست پر یہ ہدایت دی ۔ درخواست گزار نے اکسائز قانون کی بعض دفعات کو چیلنج کیا ہے جس میں لوگوں کو بارس اور پرمٹ روم کے باہر مئے نوشی سے روکنے کی گنجائش نہیں ہے ۔ ر