کھمم میں کانگریس کے حق میں فلم اسٹار وینکٹیش کی انتخابی مہم

   

حیدرآباد۔/7 مئی، ( سیاست نیوز) کھمم میں کانگریس انتخابی مہم میں اس وقت جوش و خروش پیدا ہوگیا جب مشہور تلگو فلم اسٹار وینکٹیش نے آج کانگریس امیدوار رگھو رام ریڈی کی انتخابی ریالی میں شرکت کی۔ کھمم ٹاون میں روڈ شوکا اہتمام کیا گیا جس میں وینکٹیش و ریاستی وزیر سرینواس ریڈی اور دیگر نے شرکت کی۔ روڈ شو میں کانگریس کارکنوں اور وینکٹیش کے مداحوں نے ہزاروں کی تعداد میں حصہ لیا۔ وینکٹیش نے عوام سے اپیل کی کہ رگھو رام ریڈی کو بھاری اکثریت سے کامیاب بنائیں۔ واضح رہے کہ رگھو رام ریڈی ایک طرف فلم اسٹار وینکٹیش تو دوسری طرف ریاستی وزیر پی سرینواس ریڈی کے قریبی رشتہ دار ہیں۔1