کیا شبمن گل کپتان بنیں گے؟

   

نئی دہلی : گجرات کے کپتان ہاردک پانڈیا جنہوں نے اپنی کپتانی میں گجرات ٹائٹنزکو خطاب دلایا تھا، اپنی پرانی فرنچائز ممبئی انڈینز میں واپس آسکتے ہیں۔ پانڈیا نے دو سال تک فرنچائز کی کپتانی کی لیکن اب ان کے اور انتظامیہ کے درمیان اختلافات پیدا ہوگئے ہیں جس کی وجہ سے پانڈیا ممبئی واپس آ سکتے ہیں۔ سوال یہ ہے کہ اگر پانڈیا چلے گئے تو گجرات کی کپتانی کون کرے گا۔گجرات ٹائٹنز نے 2022 میں آئی پی ایل میں داخلہ لیا۔ یہ ٹیم اپنے پہلے ہی سیزن میں خطاب جیتنے میں کامیاب رہی تھی۔ دوسرے سیزن یعنی میں بھی اس ٹیم نے زبردست کارکردگی دکھائی اور فائنل میں جگہ بنائی جہاں اسے چنئی سوپرکنگز سے شکست ہوئی۔ ان دو سیزن کے بعد پانڈیا کی کپتانی کی کافی تعریف کی گئی اور انہیں ہندوستانی ٹیم کی کپتانی کے لیے اہم دعویدار کے طور پر بھی دیکھا گیا۔ انہیں ٹی ٹوئنٹی ٹیم کا کپتان اور ونڈے میں نائب کپتان بھی بنایا گیا۔ اگر پانڈیا ممبئی واپس آتے ہیں تو انہیں روہت کے متبادل کے طور پر بھی دیکھا جا سکتا ہے، لیکن سوال یہ ہے کہ گجرات میں پانڈیا کا متبادل کون ہے۔گجرات کی ٹیم پر نظر ڈالیں تو اس میں ایک نام ہے جسے کپتان بنایا جا سکتا ہے۔ یہ کھلاڑی نوجوان ہے اور اس نے بیٹنگ سے اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا ہے۔ اس کھلاڑی کا نام شبھمن گل ہے۔ گل کولکتہ نائٹ رائیڈرز سے گجرات آئے اور اس فرنچائز کی کامیابی میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ مستقبل کو دیکھتے ہوئے انہیں کپتانی سونپی جا سکتی ہے لیکن عین ممکن ہے کہ انتظامیہ انہیں براہ راست کپتانی نہ سونپ دے کیونکہ اس سے ان پر دباؤ بن سکتا ہے اور اس کا اثر ان کی کپتانی پر بھی نظر آسکتا ہے۔ جب کپتانی کا بوجھ پڑتا ہے تو اکثر دیکھا گیا ہے کہ کھلاڑی اپنی فارم کھو بیٹھتا ہے۔ ٹیم کے کوچ آشیش نہرا اس سے بخوبی واقف ہیں۔ ان کے ذہن میں یہ بات بھی چل رہی ہوگی کہ اگر گِل کو اچانک کپتانی دے دی گئی تو شاید ان کا بیٹ خاموش ہو جائے۔ گل نے اس سے پہلے اتنے بڑے اسٹیج پر کپتانی نہیں کی، توراشد خان دوسرا نام ہوگا۔