نئی دہلی: کیا 1000 روپے کے کرنسی نوٹ دوبارہ متعارف کرائے جائیں گے؟ 2000 کے نوٹوں کو ختم کرنے کے بعد، لوگ قیاس آرائیاں کر رہے تھے کہ آر بی آئی بہت جلد 1000 کے نوٹ واپس لے آئے گا، مرکزی بینک 1000 کے نوٹوں کو دوبارہ متعارف نہیں کرائے گا۔ذرائع نے جمعہ 20 اکتوبر کو بتایا کہ آر بی آئی 1000 روپے کے نوٹ کو دوبارہ متعارف کرانے پر غور نہیں کر رہا ہے۔ افواہوں کے پیش نظر یہ وضاحت جاری کی گئی ۔