حیدرآباد۔ 9 اپریل (سیاست نیوز) کیبل بریج پر حادثات کی روک تھام اور اموات پر قابو پانے کے لئے پولیس نے سخت تحدیدات کا اعلان کردیا ہے۔ سالگرہ تقاریب جشن اور تصویر کشی پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔ کیبل بریج پر تصویر کشی اور جشن منانے پر اب قانونی کارروائی کی جائے گئی۔ انسپکٹر مادھاپور پولیس گڈم ملیش کی قیادت میں آج ریالی منظم کی گئی اور پولیس نے قوانین کی خلاف ورزی پر سخت کارروائی کا انتباہ دیا۔ پولیس نے بتایا کہ کیبل بریج پر تصویر کشی کے خواہش مند افراد کو گاڑی کسی اور مقام پر پارک کرتے ہوئے فٹ پاتھ سے تصویر کشی کرنی ہوگی۔ کیبل بریج پر گاڑی کو روک کر تصویر کشی اور سیر و تفریح کرنا قانون کی خلاف ورزی قرار دیا جائے گا اور سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔ ع