کیرالامیں چھ قبائلی لڑکیوں کی خودکشی

   

ترواننتا پورم:کیرالا کے ترواننتا پورم کی قبائلی بستیوں میں دو نابالغ لڑکیوں سمیت کل چھ قبائلی نوعمر لڑکیوں نے گزشتہ دو ماہ کے دوران مبینہ جنسی استحصال کے بعد خودکشی کر لی ہے ۔ذرائع نے بتایا کہ ایسی اطلاعات ہیں کہ ریاست کی قبائلی بستیوں میں منشیات مافیا کے ذریعے لڑکیوں کا جنسی استحصال کیا جا رہا ہے ۔ قبائلی بستیوں میں جنسی زیادتی کا شکار ہونے والی لڑکیوں کی خودکشی ایک سنگین معاملہ ہے اور ضلع انتظامیہ نے ان سرگرم ڈرگ مافیا کے خلاف تاحال کوئی ٹھوس اقدامات نہیں کئے ہیں۔ ترواننتا پورم ضلع میں وتھورا اور پالوڈ پولیس اسٹیشنوں کے تحت 192 سے زیادہ قبائلی بستیاں ہیں جہاں قانون نافذ کرنے والے ادارے صحیح طریقے سے کام نہیں کر رہے ہیں۔