کیریئر کونسلنگ کے تحت بورڈ آف انٹرمیڈیٹ کا آج سمینار

   

حیدرآباد ۔10۔ جون (سیاست نیوز) بورڈ آف انٹرمیڈیٹ کی جانب سے کل 11 جون کو کیریئر کونسلنگ کے تحت ماہرین کے ساتھ ویبنار منعقد کیا جارہا ہے۔ 3.00 بجے سہ پہر اس کا آغاز ہوگا۔ انسٹی ٹیوٹ آف چارٹرڈ اکاؤنٹنٹس آف انڈیا اور ہندی مہاودیالیہ کے اشتراک سے اہتمام کیا جارہا ہے ۔ سکریٹری بورڈ آف انٹرمیڈیٹ ایجوکیشن سید عمر جلیل نے انٹرمیڈیٹ کے طلبہ سے اس ویبنار میں شرکت کی خواہش کی ہے تاکہ کیریئر کونسلنگ کے سلسلہ میں دنیا بھر میں درکار مواقع اور بہتر مستقبل کے بارے میں معلومات حاصل ہوسکیں۔ ویبنار کے ذریعہ ایک لاکھ طلبہ کا احاطہ کرنے کا منصوبہ ہے۔ مسز اشونی سنپورکر اسسٹنٹ پروفیسر ڈپارٹمنٹ آف کامرس ، مسز لونیا اسسٹنٹ پروفیسر ڈپارٹمنٹ آف ووکیشنل اسٹڈیز ، مسز ہریتا ڈپارٹمنٹ آف سائنس اور ڈاکٹر اوما پرنسپل ایم سی گپتا کالج آف مینجمنٹ مختلف عنوانات پر خطاب کریں گے۔ سید عمر جلیل آئی اے ایس کا کلیدی خطبہ ہوگا۔ نوین متل اور دیگر شخصیتیں شریک ہوں گے۔ دو علحدہ ویب سائیٹس لنکس پر مشاہدہ کیا جاسکتا ہے۔