کیلی فورنیا کی جنگل میں لگی مہیب آگ نے کئی عمارتوں کو پہنچایا نقصان

,

   

سین فارنسیسکو۔ بیکورتھ کامپلکس فائر‘امریکہ کی ریاست کیلی فورنیا میں سب سے بڑی جنگل کی آگ چاروں طرف پھیل رہی ہے‘ محض8فیصد پھیلاؤ کے ساتھ 83,926ایکڑس پر یہ محیط ہے اور کئی عمارتوں کو تباہ کردیاہے‘بین ریاستی واقعہ کی جانکاری نظام اینک ویب کے بموجب یہ جانکاری دی گئی ہے۔

شعلوں میں کسی قسم کی کمی نگر نہیں آرہی ہے اور وہ سیرا نیوڈا جنگل علاقے سے نارتھ ایسٹ کی طرف گامزن ہیں زنہو نیوز ایجنسی نے اتوا ر کے روز اینک ویب کے حوالہ سے بتایا ہے کہ جولائی9-10کے درمیان اس کے سائز میں دوگنا کا اضافہ ہوگیاتھا۔

جولائی10کے روز آگ کے شعلہ امریکی راستے 395میں داخل ہوئے جوشمالی کیلی فورنیا اور سنٹرل ویلی کو سیریا نواڈا رول پہاڑی علاقے اور دستوں سے قریب کو جوڑنے کاکام کرتا ہے۔

کیلی فورنیا کی کئی عمارتوں کو نقصان پہنچانے والے یہ آگ پچھلے 24گھنٹوں میں شمال مشرقی کے تین میل علاقے تک پھیلی ہے۔

https://www.youtube.com/watch?v=hhLSZm5O2mE&t=31s

شمالی کیلوفورنیا نژاد ایک آزاد فائر رپورٹر کریگ فیلپوٹ نے جو فوٹوز پوسٹ کی ہیں اس میں 600مکانات پر مشتمل مذکورہ چھوٹے ٹاؤن میں کئی عمارتوں میں آگ لگی ہے۔

ڈویلی میں رہنے والے لوگوں کو جولائی8کے روز مکانات خالی کرنے کے احکامات ملے تھے‘ مقامی اے بی سی 8نیوز چیانل نے جانکاری دی تھی کہ پچھلے سال نومبر میں جو کچھ ہوا تھا وہ دوبارہ ہونے کے ڈر میں اپنے مکانات چھوڑ کر چلے گئے۔

پچھلے سال مذکورہ لاورا 2آگ نے ٹاؤن میں 40مکانات اور عمارتیں تباہ ہوگئی تھیں۔

اتوار کے روز ڈویلی کے لئے موسم کی جانکاری میں بتایاگیاتھا کہ 40ڈگری تک گرمی رہے گی