کینڈین شہر نے ستمبر5کا”یوم گوری لنکیش“ کے طور پر اعلان کیا

,

   

بنگلورو۔ کینڈین شہر بورنابے نے 5ستمبر کا ”یوم گوری لنکیش“ کے طور پر اعلان کیا ہے تاکہ متوفی صحافی کی برسی کے موقع پر انہیں خراج عقیدت پیش کیاجاسکے‘ متوفی صحافی کے بہن کویتا لنکیش نے جمعرات کے روزیہ تفصیلات بتائی ہیں۔ کویتا نے پی ٹی ائی کوبتایاکہ ”مجھے ایک اعلامیہ (بورنابے سے یوم گوری لنکیش کے متعلق) موصول ہوا ہے“۔

بورنابے کے مئیر مائک ہرلی کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ میں کہاگیا ہے کہ گوری لنکیش نے پرجوش ہندوستانی صحافی تھیں جو ہمیں حق اور انصاف کے لئے کھڑی ہوتی تھیں‘ توہم پرست او رسماجی بیماریوں کو چیالنج کیاتھااور اپنی زندگی کو غریبوں اور دبے کچلے لوگوں کی خدمت کے لئے وقف کردیاتھا۔

ہرلی نے مانا کہ گوری کو 2017میں ان کی توہم پرستی اور انسانی حقوق کی حفاظت کی جدوجہد میں جان سے ماردیاگیا ہے اور ہندوستانی ثقافت کے کینڈی اس سال5ستمبر کو ان کی موت پر یادمنائیں گے۔

انہوں نے کہاکہ بورنابے شہر اپنی کمیونٹی کی تنوع کا جشن مناتا ہے اور شہر کی سماجی‘ معاشی اور تہذیبی ترقی میں انڈو کینڈین تعاون کو تسلیم کرتا ہے۔

اس اعلامیہ میں لکھا ہے کہ ”اب لہذا میں مائیک ہرلی میئر بورنابے‘ یہاں پر5ستمبر کو ”یوم گوری لنکیش“ کے طور پر اعلان کرتاہوں جو شہر بورنابے میں ہے“۔کویتا نے کہاکہ ”یقینا مجھے بہت فخر ہے اور میرا احساس ہے کہ اتنا سب کچھ ہونے کے بعد دنیا خراب نہیں ہے۔

سچا‘ طاقت اور آزادی صحافت کے لئے یہاں کچھ امید ہے۔ کم ازکم صحافیوں کوتسلیم کیاجارہا ہے ہر وقت ان پر صر ف حملے نہیں کئے جارہے ہیں“۔

گوری کے بھائی اندرجیت لنکیش نے بھی خوشی کا اظہار کیا۔بنگلور و ستمبر5سال2017کو گھر کے باہر ہی گوری لنکیش کو دو موٹرسیکل سواروں نے گولی مارکر ہلاک کردیا تھا‘ حملہ آوروں کی مبینہ طور پر ہندوتوا کارکنوں کے طور سے ہوئی تھی