کیپٹل پروکیورمنٹ بجٹ گھریلو صنعتوں پر خرچ

   

نئی دہلی: وزارت دفاع نے مالی سال 2021-22 میں گھریلو صنعت کیلئے کیپٹل پروکیورمنٹ بجٹ کا 65.5 فیصد استعمال کیا ہے ۔چہارشنبہ کو جاری کردہ ایک بیان میں، وزارت دفاع نے کہا کہ اس نے اس رواں مالی سال کے دوران سرمایہ خرید بجٹ کے 64 فیصد حصے کا گھریلو صنعتوں کیلئے استعمال کرنے کا ہدف رکھاتھا۔وزارت نے اس مقصد کو حاصل کرکے وزیر اعظم نریندر مودی کے ’خودکفیل ہندوستان‘کے ویژن کو پورا کرنے میں بڑاتعاون دیا ہے ۔ اس کے علاوہ مارچ کی رپورٹ کے مطابق وزارت نے مالی سال 2021-22 میں دفاعی سروس بجٹ کا 99.50 فیصد استعمال کیا ہے ۔