کے سی آر کو وزیراعظم کے عہدہ پر دیکھنا چاہتا ہوں: ملا ریڈی

   

حیدرآباد18 فروری (سیاست نیوز) وزیر لیبر ملا ریڈی چاہتے ہیں کہ چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ تلنگانہ تک محدود نہ رہیں بلکہ وزیراعظم کے عہدہ پر فائز ہوں۔ ملا ریڈی نے آج میڈارم جاترا میں حصہ لیتے ہوئے کے سی آر کے وزیراعظم بننے خصوصی پوجا کی ، بعد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے ملا ریڈی نے کہا کہ سابق میں جب کبھی انہوں نے دعا کی، وہ پوری ہوئی ہے۔ اس مرتبہ وہ کے سی آر کو وزیراعظم کے عہدہ پر دیکھنا چاہتے ہیں۔ ملا ریڈی نے کہا کہ ترقیاتی اور فلاحی اسکیمات میں تلنگانہ ملک میں سرفہرست ہے ۔ بی جے پی اور کانگریس کی زیر اقتدار کسی ریاست میں اس قدر فلاحی اسکیمات نہیں ہیں۔ کئی ریاستوں نے تلنگانہ کی اسکیمات کو اختیار کیا ۔ ملا ریڈی نے پیش قیاسی کی کہ تلنگانہ میں آئندہ حکومت ٹی آر ایس کی رہے گی۔ر