گانجہ اسمگلنگ کی بین ریاستی ٹولی گرفتار، 21 کیلو گانجہ ضبط

   

حیدرآباد۔ محکمہ آبکاری کے انفورسمنٹ شعبہ نے شہر میں گانجہ کی اسمگلنگ میں ملوث بین ریاستی اسمگلرس کی ٹولی کو گرفتار کرتے ہوئے ان کے قبضہ سے 21 کیلو گانجہ برآمد کرلیا۔ بتایا جاتاہے کہ انفورسمنٹ ٹیم نے علیجاہ پور گولکنڈہ علاقہ میں ایک آٹو کو پکڑ لیا جس میں نریش سنگھ، ہاتھی دورا، جی جئے رام اور محمد یونس خان سوار تھے اس آٹو کے ذریعہ 21 کیلو گانجہ منتقل کیا جارہا تھا۔ انفورسمنٹ ٹیم نے گرفتار افراد کی تحقیقات کے دوران پتہ لگایا کہ کے ناگیش سنگھ نامی گانجہ کے اسمگلر سے اڈیشہ اور وشاکھاپٹنم سے منشیات حاصل کئے جارہے تھے۔ اس کارروائی میں اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ اکسائیز انفورسمنٹ نے منشیات کو ضبط کرتے ہوئے انہیں عدالت میں پیش کردیا۔