گانجہ منتقلی کا ریاکٹ بے نقاب60 لاکھ مالیاتی گانجہ ضبط، 3 اسمگلرس گرفتار

   

حیدرآباد : /19 مارچ (سیاست نیوز) حیدرآباد سٹی پولیس کی انسداد منشیات ٹیم نے لنگر حوض پولیس کی مدد سے ڈرگس کے کاروبار میں ملوث 3 اسمگلرس کو گرفتار کرلیا ۔ ان کے قبضہ سے 60 لاکھ مالیاتی منشیات برآمد کرلئے گئے ۔ پولیس کے مطابق 35 سالہ محمد حبیب ساکن راجندر نگر ، 48 سالہ سی سرینواس راؤ اور 29 سالہ اے ستی بابو جو ڈی سی ایم ویان کے ڈرائیور اور کلینر ہے اور ان کا تعلق آندھراپردیش کے راجمندی سے ہے ۔ مناسب آمدنی نہ ہونے پر دونوں نے گانجہ کی اسمگلنگ کا منصوبہ بنایا اور اس سلسلہ میں آندھراپردیش کے سلیرو علاقہ سے تعلق رکھنے والے پانڈو اور ناگیش سے رابطہ قائم کرتے ہوئے گانجہ اسمگلنگ کرنے کیلئے اپنی ڈی سی ایم ویان کا استعمال کرنے کا وعدہ کیا ۔ گانجہ کی منتقلی کی ہر ٹرپ کیلئے ایک لاکھ 20 ہزار روپئے دیئے جارہے تھے اور ڈی سی ایم ویان میں بڑی شاطرانہ انداز میں منشیات کو پوشیدہ رکھ کر اس کی اسمگلنگ شہر سے تعلق رکھنے والے ایک اور شخص محمد حبیب کی مدد سے کی جارہی ہے ۔ پولیس نے بتایا کہ اس بات کی اطلاع ملنے پر مذکورہ ڈی سی ایم ویان کے ڈرائیور اور کلینر کو لنگر حوض علاقہ میں گرفتار کرلیا گیا اور ان کی تفتیش میں یہ معلوم ہوا ہے کہ اس ریاکٹ میں آصف نگر جھرہ سے وابستہ پرویز ، چندرائن گٹہ کے جاوید اور مہاراشٹرا کے منگیش کے علاوہ آندھراپردیش کے ناگیش اور پانڈو بھی شامل ہے اور وہ مطلوب ہے ۔ پولیس نے اس کارروائی میں 200 کیلو گانجہ جس کی مالیت 60 لاکھ ہے اور اسمگلنگ کیلئے استعمال کی جانے والی ویان بھی ضبط کرلی ۔