گاندھی ہاسپٹل سے دوران علاج فرار قیدی گرفتار

   

حیدرآباد۔ گاندھی ہاسپٹل سے فرار ایک قیدی کو بالا نگر پولیس نے گرفتار کرلیاجو علاج کے دوران دیگر قیدیوں کے ہمراہ فرار ہوگیا تھا۔ بالا نگر پولیس نے 20 سالہ موگلی سوما سندر کو گرفتار کرلیا جو گاندھی ہاسپٹل سے 26 اگسٹ کی رات دیگر قیدیوں کے ہمراہ فرار ہوگیا تھا۔ پولیس نے تلاشی مہم کے دوران موگلی سوما سندر کو حراست میں لے لیا اور پوچھ تاچھ کے دوران اس نے اپنا جرم قبول کرلیا۔ وہ فرار ہونے کے بعد پولیس سے چھپتے ہوئے گھوم رہا تھا۔ پولیس نے اس کے قبضہ سے8 موٹر سیکلوں کو ضبط کرلیا ۔ یہ عادی مجرم سابق میں40 موٹر سیکلوں سرقہ کے مقدمات میں ملوث ہے جس نے سائبرآباد و حیدرآباد پولیس کمشنریٹ حدود میں کیا تھا۔ بالا نگر ، باچوپلی، مادھا پور، صنعت نگر اور مادھا پور پولیس کے حدود میں تازہ وارداتوں کا ارتکاب کیا ۔ موٹر سیکلوں کو پولیس نے ضبط کرلیا ہے۔