گجرات۔ گنیش جلوس کے دوران فرقہ وارانے تشدد کے واقعات‘ 10ہوئے گرفتار

,

   

کم از کم دس لوگوں کو پیر کی رات میں پیش ائے واقعہ کے ضمن میں تحویل میں لیاگیاہے
واڈوڈرا۔پولیس نے منگل کے روز کہا ہے کہ ایک گنیش جلوس کے دوران وڈوڈرا شہر کے پانی گیٹ علاقے میں دوگرہوں کے درمیان تشدد کے واقعات پیش ائے ہیں۔کم از کم دس لوگوں کو پیر کی رات میں پیش ائے واقعہ کے ضمن میں تحویل میں لیاگیاہے۔

وڈوڈرا کے ڈپٹی کمشنر پنا موریا نے ائی اے این ایس کو بتایاکہ”پیر کی رات کو ایک گنیش جلوس پانی گیٹ علاقے سے گذررہا تھا‘ جب داخلی لڑائی پیش ائے جس کے نتیجے میں پتھر اؤ کیاگیا۔

بدقسمتی سے ایک پتھر مذہبی مقام کی کھڑکی جو لگا جس کی وجہہ سے اس کا شیشہ ٹوٹ گیا‘ اس بات کی افواہیں پھیل گئیں کے اکثریتی طبقے نے حملہ کردیا ہے۔ اس کے جواب دیاگیا جو دوگروپس کے درمیان میں تصادم کی وجہہ بنا ہے“۔

سٹی پولیس اسٹیشن میں دوگروہوں کے درمیان فساد کے تحت ایک شکایت درج کرائی گئی ہے۔

ڈپٹی کمشنر (کرائم برانچ) یوراج سنپا جڈیجہ نے کہاکہ جیسے ہی سٹی کنٹرول روم کو اس واقعہ کے متعلق اطلاعات موصول ہوئی‘ تمام پڑوسی علاقوں کے پولیس اسٹیشن سے پولیس فورس موقع پر پہنچ گئی او رحالات مکمل طور سے قابو میں ہیں۔ واقعہ کے بعد علاقے میں سکیورٹی سخت کردی گئی ہے۔