گجرات ساحل کے قریب تودے گرنے لگے ، طوفان کا اثر

,

   

موسلا دھار بارش ، 2 لاکھ افراد محفوظ مقامات کو منتقل ۔ ممبئی میں ایئرپورٹ بند

احمدآباد : بحرہ عرب سے انتہائی شدید ’تاوتے‘ طوفان آج رات گجرات کے ساحل سے ٹکرایا اور ابتدائی اثر کے تحت زمینی تودے کھسکنے اور گرنے شروع ہوگئے ہیں ، موسلادھار بارش ہونے لگی ہے ۔ مہووا (بھاؤنگر) اور پور بندر کے درمیان ساحل پر طوفان کا اثر دیکھنے میں آیا ۔ تقریباً 185 کیلومیٹر فی گھنٹے کی رفتار سے ہوائیں چلنے لگیں ۔ اس سے قبل مہاراشٹرا میں ممبئی کا ایئرپورٹ ایئر ٹرافک کے لئے بند کرنا پڑا ۔رات 10 بجے سے ممبئی ایئرپورٹ کے آپریشن بحال کردیئے گئے۔ زائد از 55 فلائیٹس اس طوفان کے سبب منسوخ کرنے پڑے۔ گجرات میں حکام نے ساحل کے قریب زائد از 2 لاکھ لوگوں کو ریاست کے مختلف محفوظ مقامات پر منتقل کیا ہے۔ محکمہ موسمیات نے بتایا کہ رات کے دوران یہ طوفان سوراشٹرا ساحل سے دیو کی مشرقی سمت آگے بڑھ جائے گا ۔