گجرات ضلع پنچایت کے ارکان کی وزیراعظم مودی سے ملاقات

   

نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی نے منگل کو گجرات کی ضلع پنچایتوں کے اراکین سے ملاقات کی اور دیہی ترقی اور سماجی ترقی کیلئے افرادی قوت کے استعمال سے متعلق مسائل پر تفصیل سے تبادلہ خیال کیا۔ چہارشنبہ کو ایک ٹویٹ میں مسٹر مودی نے کہا ‘‘کل گجرات کے ضلع پنچایت ممبران کے ساتھ بہت اچھی ملاقات ہوئی۔ ہم نے دیہی ترقی اور سماجی ترقی کیلئے افرادی قوت کے استعمال سے متعلق موضوعات پر تفصیل سے بات کی۔