گجرات میں 7ویں مرتبہ بی جے پی نے راست معیاد کے لئے 12ڈسمبر کو حکومت بنائے گی

,

   

چیف منسٹر بھوپیندر پٹیل کے ساتھ 20کابینی وزرا حلف لیں گے
گاندھی نگر۔مذکورہ بھارتیہ جنتا پارٹی(بی جے پی) گجرات میں 12ڈسمبر کے روز مسلسل ساتویں مرتبہ اپنی حکومت بنائے گی۔چیف منسٹر بھوپیندر پٹیل کے ساتھ 20کابینی وزرا حلف لیں گے۔

گجرات اسمبلی میں بھاری اکثریت کے ساتھ تاریخی کامیابی کے بعد نئی حکومت کی تشکیل سے قبل چیف منسٹر بھوپیندر پٹیل نے گورنر اچاریہ دیورات کو اپنا استعفیٰ پیش کردیاہے۔چیف منسٹر پٹیل کے ساتھ ریاستی بی جے پی کے صدر سی آر پٹیل‘ ایم او ایس ہوم ہرش سانگھوی‘ وزیر صحت اور خاندانی بہبود روشکیش پٹیل‘ چیف وہپ گجرات پنکج دیسائی جمعہ کے روز تقریبا 12بجے دوپہر میں اپنا استعفیٰ پیش کرنے کے لئے راج بھون پہنچے‘ جس کو گورنر نے ں تسلیم کرلیاہے۔

بی جے پی نے ہفتہ کے روز دن میں 10:30مقننہ پارٹی کا اجلاس گاندھی میں پارٹی دفتر ”کملام“ میں منعقد کیا جس کے بعد نئی حکومت کی تشکیل کے بعد دوپہر 2بجے کے قریب گورنر دفتر پہنچنے کا طئے کیاتھا۔

بھوپیندر پٹیل مسلسل دوسری مرتبہ 12ڈسمبر کے روز چیف منسٹر کاحلف لیں گے جس میں وزیراعظم نریندر مودی‘ مرکزی وزیر امیت شاہ اور بی جے پی ریاستوں کے چیف منسٹران کی شرکت متوقع ہے۔

ذرائع کے مطابق20کے قریب وزراء اسی روز پیرکے دن بھوپیندر پٹیل کے ساتھ حلف لیں گے اور اگلے دن انہیں ان کے قلمدان تفویض کئے جائیں گے۔ بی جے پی نے گجرات اسمبلی انتخابات میں 156سیٹوں سے جیت حاصل کی ہے جو 1960میں ریاست کی تشکیل کے بعد سب سے بڑی کامیابی ہے۔

کانگریس کے 17عآپ 5اور 1ایس پی کے علاوہ تین آزاد امیدوارں نے نئی تشکیل شدہ گجرات اسمبلی میں جیت حاصل کی ہے جس میں اکثریت 156بی جے پی امیدواروں کی ہے۔

بی جے پی مسلسل ساتویں مرتبہ گجرات اسمبلی انتخابات میں جیت حاصل کی ہے اور 1960کے بعد یہ سب سے بڑی کامیابی ہے۔ وزیراعظم نریندر مودی اور امیت شاہ کی آبائی ریات میں بی جے پی نے اپنے ماضی کے تمام ریکارڈس توڑ دئے ہیں۔

گھاٹ لوڈیا حلقہ سے 1,92,000ووٹوں ایک ریکارڈ اکثریت سے جیت حاصل کرتے ہوئے تاریخ رقم کی ہے۔ اس حلقہ نے گجرات کو دوچیف منسٹرس آنندی بین پٹیل اور موجودہ چیف منسٹر دئے ہیں۔

اے اے پی کی چیف منسٹر امیدوار اسودھان گدھوی کو بی جے پی امیدوار ہرداس بھائی بیرا سے مقابلہ میں 19,000ووٹوں سے شکست ہوئی ہے۔ گجرات کے ایم او ایس ہوم ہرشا سانگھوی نے بھی ماجورا حلقہ سے 1,16,000ووٹوں کی اکثریت سے جیت حاصل کی ہے۔

پچھلے 2017کے اسمبلی الیکشن میں بی جے پی نے 99سیٹوں پر جیت حاصل کی تھی جبکہ کانگریس کو77اور این سی پی‘ بی ٹی پی اور آزاد امیدواروں نے بالترتیب 1‘2‘اور 3سیٹوں پرجیت حاصل کی تھی۔