گجرات کے گربھا پنڈالوں میں ’لوجہادیوں“ کا داخل ہونے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ وی ایچ پی

,

   

دائیں بازو کی تنظیمیں لوجہاد کی اصطلاح مبینہ مسلم مردوں پر ہندوعورتوں کو جھانسہ دینے دیکر شادی کے ذریعہ مذہب تبدیل کرانے والوں کے لئے استعمال کرتے ہیں


احمد آباد۔ وشواہند پریشد (وی ایچ پی) نے مانگ کی ہے کہ گجرات حکومت کو چاہئے کہ مجوزہ نوراتری تہوار کے دوران گربھا پنڈالووں میں ”لوجہادیوں“ کے داخلہ پر روک کویقینی بنائے اوریہاں تک کہ تقریب میں خدمات انجام دینے والے بھی مسلمان نہیں ہونا چاہئے۔

یہاں پر رپورٹرس سے بات کرتے ہوئے وی ایچ پی جوائنٹ جنرل سکریٹری سرویندر جین نے یہ بھی دعوی کیکہ ہندو مذہبی جلوسوں کونشانہ بنانے میں اضافہ ہوا ہے۔

جین نے کہاکہ ”گربھا ایک موقع ہے جس میں دیویوں کی پوجا کی جاتیہے۔ بعض ’جہادی‘اس موقع کا بیجا استعمال کرتے ہیں۔

میں گربھاکے تمام آرگنائزرس سے اپیل کرتاہوں کہ پنڈال والے جو پنڈلوں کی تعمیر کرتے ہیں‘ کیٹرینگ کے خدمات انجام دینے والے لوگ‘ یاسکیورٹی خدمات فراہم کرنیوالے ممبرس مسلمان نہیں ہونے چاہئے‘ او رکسی بھی وجہہ سے انہیں داخلہ دیاجارہا ہے تو ان کے ائی ڈی کارڈس اور ادھار کارڈ کی جانچ کی جانی چاہئے“

۔دائیں بازو کی تنظیمیں لوجہاد کی اصطلاح مبینہ مسلم مردوں پر ہندوعورتوں کو جھانسہ دینے دیکر شادی کے ذریعہ مذہب تبدیل کرانے والوں کے لئے استعمال کرتے ہیں۔ جین نے یہ بھی کہاکہ گجرات حکومت نے ”مخالف لوجہاد قانون“ کو منظوری دی ہے جو وی ایچ پی کی کوششوں کانتیجہ ہے مگر اس پر مناسب انداز میں عمل نہیں ہورہا ہے۔

انہوں نے کہاکہ مرکزی حکومت نے لوجہاد کے خلاف ایک موثر مرکزی قانون کی درخواست پر وی ایچ پی کو بھروسہ دلایاہے۔

گجرات آزادی مذہب (ترمیم)ایکٹ 2021نے شادی کے ذریعہ زبردستی یادھوکہ سے جبری مذہبی تبدیلی پر سزا مقرر کی ہے۔اس قانون کے کچھ دفعات پر گجرات ہائی کورٹ نے روک لگادی ہے۔

جین نے مزیدکہاکہ گجرات پر ”ہندوتوا کی لیبریٹری“ کا الزام ہے ہونے کے بعد بھی ہندو مذہبی جلوسوں پر حملہ کئے جارہے ہیں اور بجرنگ دل کے کئی ”شوریاجگن یاترا“پتھر برسائے گئے ہیں۔

انہوں نے مسلمان لیڈرمتنبہ کیاکہ وہ ان کی کمیونٹی ممبرس کو نہ ”اکسائیں“۔انہوں نے کہاکہ اپنے 60سالوں کے جشن میں اب تک بجرنگ دل کے یوتھ وینگ وی ایچ پی 16شوریا جگن یاترا نکالے ہیں۔

جین نے کہاکہ مذکورہ تنظیم4723گاؤں تک رسائی کی اور یاترا کے دوران 1171میٹنگیں کیں جس کا اختتام اتوارکے روز احمد آباد میں ہوگا۔