گجویل منڈل پریشد کا جنرل باڈی اجلاس

   


چیف منسٹر کے حلقہ میں غیرمجاز شراب کی دوکانوں پر معاون اراکین کی برہمی

گجویل : گجویل منڈل پریشد کا سہ ماہی جنرل باڈی اجلاس صدر منڈل پریشد شریمتی امراوتی کی صدارت میں منعقد ہوا جس میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے گجویل ایریا ڈیولپمنٹ عہدیدار متیم ریڈی نے شرکت کی ۔ اس اجلاس میں محکمہ ریونیو آبکاری کے علاوہ پنچایت راج عہدیداروں کی کارکردگی پر گرما گرم بحث ہوئی ۔ محکمہ آبکاری کی تساہلی کی بناء منڈل کے بیشتر دیہاتوں میں غیرمجاز شراب کے بلٹ شاپوں کے ذریعہ غیرمجاز طورپر کھلم کھلا شراب فروخت کرنے پر دیہی عوام بالخصوص نوجوانون شراب نوشی کرنے کے علاوہ اپنا سنہرہ مستقبل بگاڑنے پر منڈل صدر امراوتی ، منڈل سرپنچ فورم صدر چندرا موہن ریڈی کے علاوہ ضلع پریشد معاون رکن ملیشم نے محکمہ آبکاری کے عہدیداروں پر برہمی ظاہر کی اور کہاکہ وزیراعلیٰ کے حلقہ میں اس طرح غیرمجاز شراب کی دوکانوں کی روک تھام کیلئے سخت اقدامات نہ کرنے سے محکمہ آبکاری کی تساہلی ظاہر ہوتی ہے ۔ اس اجلاس میں صرف محکمہ آبکاری کے ٹیرینی سب انسپکٹر کو روانہ کرنا باعث افسوس ہے جس کا سخت نوٹ لینا چاہئے ۔ اس کے علاوہ گجویل منڈل سے تعلق رکھنے والے پچیس (25) دیہاتوں میں ریونیو عہدیدار سرکاری زمینات کی نشاندہی کرنے میں تساہلی برتنے کے بارے میں منڈل سرپنچس فورم صدر چندر موہن ریڈی اور منڈل پریشد نائب صدر مسٹر کرشنا گوڑ نے اس اجلاس میں ریونیو عہدیداروں پر ناراضگی کا اظہار کیا اور موضع جالیگاؤں میں شمشان گھاٹ کی زمین پر غیرمجاز قبضوں کو برخاست کرنے کے لئے جالیگاؤ ایم پی ٹی سی مسٹر راج ریڈی نے اس اجلاس سے مخاطب ہوکر کہااور منڈل سے تعلق رکھنے والے سرپنچوں نے اس اجلاس میں کہا کہ دیسی علاقوں میں سرکاری زمینات کی نشاندہی کرتے ہوئے حدود قائم کرنے کو کہا اور دیہی علاقوں میں انجام دینے والے ترقیاتی کام کیلئے حکومت کی جانب سے درکار فنڈس کی اجرائی کے اقدامات کرنے کا مطالبہ کیا ۔ اس اجلاس میں اے ایم سی چیرمین اناپورنا ، پی اے سی ایس چیرمین وینکٹیشم ، منڈل پریشد ڈیولپمنٹ آفیسر دامودھر ریڈی و دیگر عہدیدار موجود تھے ۔