گرام پنچایت صدر کے گھر سے ایک کروڑ روپے ضبط

   

تروچیراپلی : لوک سبھا انتخابات سے قبل ایک بڑی ضبطی میں الیکشن فلائنگ اسکواڈ کے اہلکاروں نے جمعہ کی رات تاملناڈوکے تروچیراپلی ضلع کے ایٹارائی گاؤں میں ایٹارائی پنچایت یونین کے صدر اے دیویا کے گھر سے ایک کروڑ روپے کی نقدی ضبط کی۔ ضلع کلکٹر ایم پردیپ کمار نے ہفتہ کو یہاں میڈیا کو بتایا کہ ضلع کلکٹریٹ کے دفتر میں الیکشن کنٹرول روم کو موصول ہونے والی مخصوص اطلاع کی بنیاد پر انتخابی عہدیداروں نے گھر کی تلاشی لی اور ایک بیگ میں رکھی ایک کروڑ روپے کی نقدی ضبط کی۔ مختلف زاویوں سے تفتیش جاری ہے کہ آیا یہ رقم ووٹروں کو رشوت دینے کے لیے گھر میں چھپائی گئی تھی یا کسی اور مقصد کے لیے رکھی گئی تھی۔ انکم ٹیکس حکام کو بھی اس ضبطی کی اطلاع دی گئی تھی۔ ابتدائی تحقیقات سے پتہ چلا کہ دیویا کے شوہر انبراسن سابق اے آئی اے ڈی ایم کے وزیر کے قریبی رشتہ دار ہیں۔