گزشتہ 8 سالوں میں طبی تعلیم کے شعبے میں تیزی سے ہوئی تبدیلیاں: وزیراعظم مودی

   

نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی نے جمعرات کو عالمی یوم صحت پر ہم وطنوں کو مبارکباد دی اور صحت کے شعبے کے تئیں اظہار تشکر کیا۔ گزشتہ آٹھ سالوں میں طبی تعلیم کے شعبے میں تیزی سے تبدیلی کا ذکر کرتے ہوئے وزیر اعظم نے سرکاری اسکیموں کی تعریف کی۔وزیر اعظم نے سلسلے وار ٹویٹ کر کہا، ’’آروگیم پرمم بھاگیم سواستھیا سرواتھ سادھنم۔ یعنی تندرست رہنا ہی مقدر ہے اور صحت سے دیگر تمام کام پورے ہوتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ’’عالمی یوم صحت کی مبارکباد۔ سبھی کو اچھی صحت اور بہبود کا آشیرواد ملے۔ صحت کے شعبے سے وابستہ تمام لوگوں سے اظہار تشکر کرنے کا بھی آج کا دن ہے۔ یہ ان کی سخت محنت ہے جس نے ہمارے سیارے کو محفوظ رکھا ہے۔