گلبرگہ سے کانگریس کو کامیاب کروانے ڈاکٹر اصغر چلبل کی اپیل

   

گلبرگہ۔ 5 مئی (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ممتاز عوامی و ملی قائد اورسابق صدر نشین گلبرگہ اربن ڈیولوپمینٹ اتھارٹی ڈاکٹر محمد اصغر چلبل نے اپنے صحافتی بیان میں گلبرگہ کے رائے دہندگان سے اپیل کی ہے کہ وہ ملک کو فرقہ پرستی سے بچانے ، ملک کی معیشیت کومستحکم کرنے اور غریبوں ، پسماندہ طبقات اور اقلیتوں کے مفادات کے تحفظ کے لئے پارلیمانی انتخابات میں اپنے ووٹ کا ستعمال کرتے ہوئے گلبرگہ کے کانگریسی پارلیمانی امیدوار مسٹر ادھا کرشنا دوڈ منی کا مامایب کریں ۔ انھوں نے کہا ہے کہ ملک میں سیاسی و معاشی استحکام بے حد ضرور ری ہے اور اس کے لئے کانگریس اور اس کی اتحادی جماعتیں ہی صحیح خدمات انجام دے سکتی ہیں ۔ رائے دہندوں سے انھوں نے پر زور اپیل کی ہے کہ وہ شدید گرمی کو برداشت کرتے ہوئے کسی بھی طرح اپنے ووٹ کا استعمال کریں تاکہ ملک کا سیاسی و معاشی موقف مضبوط ہوسکے ۔