گلبرگہ میں آج دو بدو رشتوں کا پروگرام

   

گلبرگہ ۔ 22 ۔ فروری : ( سیاست نیوز) : جناب اقبال علی نائب صدر انڈیا بیت المال ، گلبرگہ کی اطلاع کے بموجب ،بتاریخ 23فبروری 2020بروز اتواربمقام مغل گارڈ فنکشن ہال ، انڈیا بیت المال ، گلبرگہ کا مسلم لڑکیوں اور لڑکوں کے دو بدو رشتوں کا دوسرا پروگرام ادارہ روزنامہ سیاست کی سرپرستی میں بوقت 10بجے دن تا شام 5بجے منعقد ہوگا۔ انھوں نے کہا ہے کہ انڈیا بیت المال ، گلبرگہ کے پاس لڑکوں اور لڑکیوں کے لئے کئی ایک رشتے موجود ہیں۔ والدین و سرپرستوںکو اپنی پسند کے رشتوںکا انتخاب کرنے کا اختیار رہے گا۔ انھوں نے کہا ہے کہ ان رشتوں کے خواہشمند والدین و سرپرست اپنے لڑکے یا لڑکی کی مکمل سائیزکی دو تصاویر اور بائیو ڈاٹا کی دو کاپیاں دفتر انڈیا بیت المال ،نزد مسجد ایوان شاہی ، گلبرگہ جمع کرواسکتے ہیں یا پھر پروگرام کے دن بھی تصاویر اور بائیو ڈاٹا کی کاپیاں اپنے ساتھ لاسکتے ہیں ۔ جناب اقبال علی نے کہا ہے کہ رشتوں کے دو بدو پروگرام میں منیجنگ ایڈیٹر روزنامہ سیاست ، ممتاز صحافی و دانشور جناب ظہیر الدین علی خان بھی شرکت فرمائیں گے ۔