گلبرگہ میں تین ماہ قبل تاجر کے قتل کا معمہ حل

   


رقم لوٹنے کیلئے گرنائیٹ ملازم کا بہیمانہ اور منصوبہ بند اقدام، 4 افراد گرفتار

گلبرگہ : گلبرگہ پولیس نے تین ماہ قبل گلبرگہ میں ایک تاجر کے قتل کے الزام میںچار افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔ 27اگست 2020کو گودو تائی نگر گلبرگہ میں ایک 42سالہ تاجر سنیل رانکاکو اس کے گھر کے قریب گولی مار کر قتل کردیا گیا تھا ۔ رنکا کا تعلق راجستھان سے تھا اور وہ دس سال قبل ہی گلبرگہ میں اپنے کاروبار فلور ٹائیلس، گرانائیٹس اور کنٹراکٹنگ کے کاموںکے ساتھ جم گیا تھا۔ اس شخص کے قتل کی تحقیقات کے لئے پولیس کمشنر این ستیش کمار اور ڈپٹی پولیس کمشنرکشور بابو نے ایک تی تشکیل دی تھی جس کی قیادت اشوک نگر پولیس اسٹیشن کے سب انسپیکٹر پنڈت سنگار کررہے تھے ۔ اس ٹیم نے قتل کے معاملہ میںچار افراد امبریش راٹھوڑ ساکن بدا پور کالونی، راج شیکھر راتھوڑ،ساکن شاہ رانیسرسگی تانڈا ، گنڈو راتھوڑموضع ہڈگل ہاروتی اور نام دیو ہومو لوناری موضع خدیجہ پور ضلع بیجاپور کو گرفتار کرلیا ہے۔ تفتیش کے دوران ملزمین نے اپنا جرم قبول کرتے ہوئے کہا کہ امبریش راتھوڑ ایک گرانائیٹ کی دوکان میںملاز م تھا جو مقتول کے دوکان کے بالکل بازو واقع تھی ۔ اس نے راجستھانی تاجر سنیل رنکاکے کاروبار پر برسوںسے نگاہ رکھی تھی اور اس نے رقم حاصل کرنے کے لئے اس کے قتل کے لئے ایک منصوبہ تیار کیا ۔ پولیس نے اس قتل کی تحقیقات کے لئے مقتو ل کے گھر کے قریب کے سی سی ٹی وی کیمروںکی جانچ کرنے کے ساتھ ساتھ پانچ ہزار مختلف موبائیل کال ریکارڈس کی بھی جانچ کی ۔ امبریش نے اس قتل کے ضمن میںمنصوبہ بنایا تھا کہ وہ رنکاکے قتل کے بعد اس کی جمع کردہ رقم اپنے ساتھ لے جائے گا۔ منصوبہ کے مطابق اس کے ساتھیوں نے رنکا کے قتل کے بعد امبریش اور اس کے تین ساتھی مقتول کے گھر میںموجود 1.84لاکھ روپیوں کی رقم لے کر فرار ہوگئے ۔ اسی رات کو امبریش کے تینوںساتھیوں نے رقم سے بھرا بیاگ اور جرم کے لئے استعمال ہونے والا ہتھیا ر امبریش کے حوالے کردئے ۔ اس کے عوض امبریش نے اس رقم کو چار حصو ں میںبانٹتے ہوئے راج شیکھر کو 39,000نام دیو کو 30000، گنڈو کو 20,000دئے ۔ امبریش کو وجئے پور پولیس نے 30اکتوبر کو اس وقت گرفتار کرلیا جب وہ نام دیو لوناری کی شادی میں شرکت کے لئے خدیجہ پور گائوں میں گرفتار کرلیا ۔ امبریش نے اس بات کا بھی اعتراف کرلیا کہ اس نے ہنچل گائوں کے ساکن پرکاش راجپوت سے ایک پستول خریدا تھا ۔ یہ پستول اعجاز پٹیل ساکن نندرال گائوں، ضلع وجیاپورنے سپلائی کیا تھا ۔ اس نے اس قتل کے معاملہ میں نامدیو ، راج شیکھر اور گنڈو کے ملوث ہونے کا بھی اعترا ف کرلیا ۔