سری نگر: شمالی کشمیر کے معروف سیاحتی مقام گلمرگ میں ایک غیرمقامی سیاح کی حرکت قلب بند ہونے سے موت واقع ہوگئی۔سرکاری ذرائع نے بتایا کہ سیاحتی مقام گلمرگ میں اتوار کے روز مہاراشٹرا سے تعلق رکھنے والے ایک 65 سالہ سیاح کی دل کا دورہ پڑنے سے موت واقع ہوئی ۔متوفی کی شناخت تیج پال ساکن ممبئی مہاراشٹرا کے بطور ہوئی ہے ۔انہوں نے کہاکہ متوفی سیاح کی نعشکو قانونی و طبی ضابطوںکی ادائیگی کے بعد لواحقین کے حوالے کیا گیا ۔