گمشدہ لڑکی کا پتہ درپن ایپ کے ذریعہ لگایا

   

حیدرآباد /4 اپریل ( سیاست نیوز ) تلنگانہ پولیس نے درپن ایپ کے ذریعہ چار سال قبل لاپتہ ذہنی معذور لڑکی کا کامیاب طور پر پتہ لگایا ۔ انسپکٹر جنرل پولیس وومنس سیفٹی شریمتی سواتی لکرا کے بموجب حسن نگر کی ساکن مالن بی نے چارمینار پولیس سے ایک شکایت درج کروائی تھی جس میں بتایا تھا کہ ان کی 10 سالہ پوتری ساکن گھانسی بزار رکاب گنج سے لاپتہ ہوگئی ۔ اس کیس کو سی آئی ڈی منتقل کردیا گیا تھا اور گمشدہ لڑکی کا پتہ لگانے کی کوشش کرنے کیلئے لاپتی لڑکی کے تصاویر کو درپن ایپ میں اپ لوڈ کئے گئے تھے ۔ پولیس نے گمشدہ لڑکیوں کی تصاویر کی فہرست سے گمشدہ لڑکی کا کامیاب طور پر پتہ لگایا اور اسے رینبو ہوم فلک نما سے حاصل کرلیا گیا ۔ سواتی لکرا نے کہا کہ مذکورہ لڑکی کا پتہ درپن ایپ کے ذریعہ لگایا گیا ہے اور اب تک 20 گمشدہ بچوں کا اس ایپ کے ذریعہ پتہ لگایا جاچکا ہے ۔