گنپتی پنڈال پر پتھراؤ کا الزام لگاکر ہنگامہ

   

سورت: گجرات میں سورت کے ایک علاقہ میں مسلمانوں کے کچھ گھروں کو بلڈوز کردیا گیا جبکہ ان پر گنیش پنڈال پر پتھراؤ کرنے کا الزام ہے۔ اتوار کی رات 8 بجے ایک گنیش پنڈال پر کچھ نابالغوں کی جانب سے پتھراؤ کا الزام عائد کر کے ہنگامہ کھڑا کردیا گیا اور علاقہ میں توڑ پھوڑ و پتھراؤ شروع کردیا گیا۔ پولیس نے رات دیر گئے متعدد مسلم نوجوانوں کو گھروں کے تالے توڑ کر گرفتار کرلیا۔ ان کی گرفتاری کے کچھ گھنٹوں بعد جب انہیں پولیس گاڑی سے نیچے اتارا جارہا تھا تو وہ سیدھے کھڑے ہونے کے قابل بھی نہ تھے۔