گنگاکوئز میں ایک لاکھ افراد نے حصہ لیا

   

نئی دہلی: گنگا کی صفائی مہم کے بارے میں بیداری بڑھانے کے لیے اب تک ایک لاکھ سے زیادہ لوگ آن لائن کوئز مقابلہ‘ ‘گنگا کویسٹ 2022’ ’میں حصہ لے چکے ہیں۔ مقابلہ جمعہ تک جاری رہے گا۔وزارت جل شکتی کی طرف سے جمعرات کو جاری کردہ ایک ریلیز کے مطابق فاتحین کا اعلان 5 جون کو عالمی یوم ماحولیات کے موقع پر کیا جائے گا۔ ویب سائٹ clap4ganga.com پر اس مقابلے میں حصہ لیا جا سکتا ہے ۔نمامی گنگا پروگرام کو ایک عوامی تحریک بنانے کے وزیر اعظم نریندر مودی کے خیال سے متاثر ہو کر وزارت کے تحت نیشنل مشن فار کلین گنگا (این ایم سی جی)نے ٹری کریز فاؤنڈیشن کے ساتھ مل کر 2019 میں گنگا کویسٹ، ایک آن لائن کوئز شروع کیاتھا۔اس سال گنگا کویسٹ 2022 کے لیے رجسٹریشن 22 مارچ کو عالمی یوم آب کے موقع پر شروع ہوا تھا اور مقابلہ 7 اپریل سے شرکاء کے لیے کھول دیا گیا تھا۔ بیان کے مطابق اب تک ایک لاکھ سے زائد افراد بالخصوص بچوں نے آن لائن مقابلے میں حصہ لیا ہے ۔