گنگا۔جمنا کی آبی سطح میں کمی،نشیبی علاقوں میں آباد عوام کیلئے اطمینان کا باعث

   

پریاگ راج: 22 اگست(سیاست ڈاٹ کام) پہاڑوں پر بارش کے روکنے اور باندھوں سے پانی نہ چھوڑے جانے کے بعد پریاگ راج گنگا اور جمان ندیوں کے آبی سطح میں تیزی سے ہورہی کمی کی وجہ سے نشیبی علاقوں میں آباد افراد کے مرجھائے چہروں پر مسکراہٹ آنے لگی ہے ۔ محکمہ سینچائی(فلوڈ بلاک) کے ذریعہ جاری اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران گنگا۔جمنا کے آبی سطح میں بالترتیب گنگا پھاپھا مئو43 سینٹی میٹر، چھت ناگ 55 سینٹی میٹر،اور نینی میں جمنا کے آبی سطح میں 50 سینٹی میٹر گراوٹ درج کی گئی ہے ۔ جمعرات کی صبح گنگا پھاپھامئو میں 82.40 سینٹی میٹر، چھت ناگ میں 81.52 جبکہ نینی میں جمنا کے آبی سطح 82.16 میٹر درج کی گئی ہے جبکہ اسی وقت بدھ کو پھاپھا مئو میں 82.83 میٹر، چھت ناگ82.07 اور جمنا82.66 میٹر درج کیا گیا تھا۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ این ڈی آر ایف، پی اے دی اور آبی پولیس کی ٹیمیں سیلاب کے پانی پر لگاتار نظریں جمائے ہوئے ہیں۔ این ڈی آڑ ایف اور غوطہ خور اسٹیمر پر لگاتا گشت کر رہے ہیں۔ سیلاب والے علاقے میں رات کے وقت بھی پٹرولنگ کی جارہی ہے ۔ ضلع میں 99 سیلاب چوکیاں بنائی گئی ہیں اور اس پر ملازمین کو تعینات کیا گیا ہے ۔گذشتہ کئی دنوں سے گنگا۔جمنا کے کنارے بسے نشیبی محلے راجاپور، اشوک نگر، چھوٹا باگھڑا، ڈرہریا، سلوری،داراگنج، گئو گھاٹ، سدیا پور وغیرہ کے سینکڑوں گھروں میں سیلاب کا پانی داخل ہونے کی وجہ سے ان گھروں کے مکینوں کے چہرے مرجھائے گئے تھے ۔وہ اپنا گھر بار چھوڑ کر کسی محفوظ مقام پر پناہ لینے کو مجبور تھے ۔ لیکن آبی سطح میں کمی کہ وجہ سے اب ان کے چہرے کھل اٹھے ہیں۔