گنگا جمی تہذیب کو برقرار رکھنے کا عزم

   

دھرم راج چودھری کی جانب سے روزہ داروں کیلئے شربت کا نظم
حیدرآباد 19 مارچ ( پریس نوٹ ) ملک میںجہاںفرقہ پرستی اور نفرت کا بازار گرم ہے وہیںفرقہ وارانہ ہم آہنگی اور گنگا جمنی تہذیب کو برقرار رکھنے کیلئے بھی کئی گوشوں کی جانب سے خدمات کا سلسلہ جاری ہے ۔اسی کوشش کے طور پر سماجی کارکن اور بی آر ایس لیڈر دھرم راج چودھری کی جانب سے رمضان المبارک میں روزہ داروں کیلئے شربت کا اہتمام کیا جا رہا ہے ۔ دھرم راج چودھری کی جانب سے سکندرآباد کی مسجد سنی پورہ میں صدر مسجد کمیٹی جناب محمد عثمان صاحب کی موجودگی میںر وزہ داروں کیلئے افطار میں شربت کا نظم کیا جا رہا ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ ثواب جاریہ کے مقصد سے یہ کام کیا جا رہا ہے اور رمضان المبارک کے اختتام تک اس کا سلسلہ جاری رہے گا ۔ انہوں نے کہا کہ ہندو ۔ مسلم اتحاد کو برقرار رکھنے کی ضرورت ہے اور اسی مقصدکیلئے انہوں نے روزہ داروں کیلئے شربت کا نظم کیا ہے ۔