گنگولی جیسے کامیاب افراد کو سیاست میں شامل ہونا چاہئے: بی جے پی

   

کولکاتا : بی سی سی آئی صدر سورو گنگولی کی گورنر مغربی بنگال جگدیپ دھنکر سے ملاقات کے ایک دن بعد مغربی بنگال کے بی جے پی صدر دلیپ گھوش نے کہاکہ گنگولی جیسے کامیاب افراد کوسیاست میں شامل ہونا چاہئے۔ دلیپ گھوش نے مزید کہاکہ اِن کی پارٹی ترنمول کانگریس کے خلاف اپنی لڑائی میں ہر ایک کو ساتھ لے کر چلنے کے لئے تیار ہے۔ گنگولی نے کہاکہ گورنر سے اِن کی ملاقات صرف ایک خیرسگالی ملاقات تھی۔