گوا کانگریس کے 8ایم ایل ایز بی جے پی میں شامل

   

پنجی: گوا میں چہارشنبہ کو کانگریس کو بڑا جھٹکا لگا ہے ، پارٹی کے آٹھ ایم ایل ایز کانگریس چھوڑ کر بی جے پی میں شامل ہوگئے۔ چیف منسٹر گوا پرمود ساونت کی موجودگی میں تمام آٹھ ارکان اسمبلی بی جے پی میں شامل ہوئے ہیں۔ بی جے پی میں شامل ہونے والے ایم ایل ایز میں مائیکل لوبو اور دگمبر کامت کے علاوہ سنکلپ امنوکر، روڈولف فرنانڈیز، راجیش فلدیسائی، کیدار نائک، الیکسیو سکچیرا اور ڈیلیاہ لوبو شامل ہیں۔