گوداوری کھنی میں یتیم خانہ کیلئے مالی امداد کی فراہمی

   

کورٹلہ /21 ڈسمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) کورٹلہ ٹاون کیرالہ انگلش میڈیم ہائی اسکول طلباء و طالبات سے گودوری کھنی میں موجود ڈی ایچ ڈبلیو ایس یتیم خانہ کیلئے مالی امداد کی فراہمی کے طور پر اپنی جانب سے 40 ہزار 95 روپئے کا عطیہ کرسپانڈنٹ کیرالہ ہائی اسکول محمد عبدالباری ، پرنسپل سیلینا باری کے زیر نگرانی رکن اسمبلی کورٹلہ کلواکنٹلہ ودیا ساگر راؤ کے ہاتھوں ایم ڈی ایچ ڈبلیو ایس یتیم خانہ کے ممبر منماں کے حوالے کیا گیا ۔ اس تقریب میں رکن اسمبلی کورٹلہ کے ودیا ساگر راؤ کرسپانڈنٹ محمد عبدالباری پرنسپل سیلینا باری صدر ٹی آر ایس پارٹی کورٹلہ انم انیل صدر منڈل پریشد ڈی راجیش ، اساتدہ طلباء و طالبات نے شرکت کی ۔ کلواکنٹلہ ودیا ساگر راؤ رکن اسمبلی کورٹلہ نے مٹ پلی کے ایم ایل اے کیمپ آفس میں تلنگانہ آل سینئیر سٹیزن پنشنرس اسوسی ایشن کورٹلہ مٹ پلی ڈیویژن سنگم کے زیر نگرانی طباعت کردہ 2023 ڈائری سینئیر سیٹیزن کی اپیل کے تعلق سے طباعت کردہ پمفلٹ کی رسم اجرائی انجام دی ۔ بعد ازاں جلسہ سے مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ مرکزی حکومت کی جانب سے ضعیف ماں باپ کی دیکھ بھال کے سلسلے میں جو قوانین بنائے گئے ہیں ۔ مرکزی حکومت ہی ان قوانین کو نظر انداز کر رہی ہے ۔ بعد ازاں سینئیر سٹیزن پنشنرس ریاستی سکریٹری ڈسٹرکٹ صدر ہری اشوک کمار کے زیر نگرانی منعقدہ جلسہ کے موقع پر بہترین سماجی خدمات انجام دینے والے افراد کو مبارکباد دیتے ہوئے اور انہیں مومنٹو دیکر انہیں تہنیت پیش کی ۔ سینئیر سٹیزن پیشرس ریاستی سکریٹری مسٹر ہری اشوک کمار ڈسٹرکٹ نائب صدر پی سی سی ہنمنت ریڈی صدر ڈیویژن کورٹلہ ایس شیوا نندم ، نائب صدر سیف الدین سکریٹری گنڈیٹی راجو موہن خازن لکشمی نارائنا صدر مٹ پلی ڈیویژن سینئیر سٹیزن وی بچی ریڈی سینئیر سٹیزن پنشنرس عوامی نمائندوں نے شرکت کی ۔