گورنراور چیف منسٹر کی عوام کو سنکرانتی کی مبارکباد

   

حیدرآباد14 جنوری (سیاست نیوز) گورنر ڈاکٹر ٹی سوندرا راجن اور چیف منسٹر چندر شیکھر راؤ نے عوام کو سنکرانتی کی مبارکباد پیش کی ۔ گورنر اور چیف منسٹر نے اپنے علحدہ پیامات میں امید ظاہر کی کہ سنکرانتی جو کاشتکاری کے آغاز کا فیسٹول ہے ، ریاست کیلئے خوشحالی اور ترقی کے علاوہ عوام کی صحت کا ضامن ثابت ہوگا۔ گورنر نے کہا کہ سنکرانتی کو ہماری تہذیب میں اہمیت حاصل ہے اور اسے جوش و خروش اور عقیدت کے ساتھ منایا جاتا ہے ۔ تاریخ میں اس بات کی مثالیں موجود ہیں کہ اس تہوار کو تمام طبقات نے مل کر منایا ہے۔ انہوں نے امید طاہر کی کہ یہ تہوار عوام کے درمیان محبت ، بھائی چارہ اور بہتر تعلقات کو فروغ دینے میں معاون ثابت ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ احتیاطی تدابیر کے ساتھ تہوار منا کر ہم نہ صرف اپنا بلکہ گھر والوں کا تحفظ کرسکتے ہیں ۔ چیف منسٹر نے اپنے پیام میں کہا کہ حکومت نے کسانوں کی بھلائی و زرعی شعبہ کی ترقی کیلئے کئی اقدامات کئے ہیں۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ سنکرانتی تہوار کسانوں کیلئے خوشحالی کا سبب بنے گا ۔ انہوں نے کووڈ قواعد کے ساتھ تہوار منانے کا مشورہ دیا۔ ر