گورنر دروپدی مرموی سے وزیراعلیٰ جھارکھنڈ ہیمنت سورین کی ملاقات

   

رانچی: گورنر جھارکھنڈ دروپدی مرمو سے آج وزیراعلیٰ ہیمنت سورین نے ملاقات کی ۔ سورین نے اپنے ایک سال کی مدت کار میں ریاست کی ترقی اور نظم ونسق کو مو ثر بنانے کیلئے کی گئی کوششوں کیساتھ کورونا کے شدید چیلنجوں سے نمٹنے کیلئے کی گئی کوششوں اور ریاست کے باہر پھنسے مزدوروں ، کامگاروں اور طلبا ء کو بحفاظت گھر لانے کی جانکاری دی۔