گورنر سوندرا راجن نے صدرنشین کونسل کے انتخاب کو منظوری دی

   

حیدرآباد۔16۔ مارچ (سیاست نیوز) گورنر ڈاکٹر ٹی سوندرا راجن نے قانون ساز کونسل کے صدرنشین کے طورپر جی سکھیندر ریڈی کے انتخاب کو منظوری دے دی ہے ۔ اس سلسلہ میں گورنر کے دستخط سے گزٹ نوٹفکیشن جاری کیا گیا ۔ جی سکھیندر ریڈی 14 مارچ کو کونسل کے صدرنشین کی حیثیت سے متفقہ طور پر منتخب ہوئے ہیں۔ حکومت نے انہیں مسلسل دوسری مرتبہ کونسل کا صدرنشین مقرر کیا ہے۔ ایوان میں موجود دیگر جماعتوں نے سکھیندر ریڈی کی امیدواری کی تائید کی ۔ 11 ستمبر 2019 ء کو سکھیندر ریڈی پہلی مرتبہ کونسل کے صدرنشین منتخب ہوئے تھے اور جون 2021 ء میں میعاد ختم ہوئی۔ کونسل کی میعاد ختم ہونے پر بھوپال ریڈی اور پھر امین الحسن جعفری کو کارگزار صدرنشین کی ذمہ داری دی گئی تھی۔ ایم ایل اے کوٹہ کے تحت سکھیندر ریڈی دوبارہ کونسل کیلئے منتخب ہوئے ، جس کے بعد چیف منسٹر نے انہیں دوسری مرتبہ موقع دیا۔ ر