گورنمنٹ میڈیکل کالج کتہ گوڑم میں طالبات کے ساتھ ناشائستہ رویہ

   

پرنسپل کے خلاف کارروائی کرنے جونیر ڈاکٹرس کا مطالبہ
حیدرآباد۔/19مارچ، ( سیاست نیوز) تلنگانہ جونیر ڈاکٹرس اسوسی ایشن نے گورنمنٹ میڈیکل کالج کتہ گوڑم میں زیر تعلیم میڈیکل طلبہ کے ساتھ حکام کے ناشائستہ رویہ کی شکایت کی ہے۔ جونیر ڈاکٹرس اسوسی ایشن نے الزام عائد کیا کہ کالج کے پرنسپل کی جانب سے طالبات کے ساتھ ناشائستہ رویہ اختیار کیا گیا۔ ہاسٹل میں غذا اور پانی کی موثر سہولتیں دستیاب نہیں ہیں۔ انہوں نے شکایت کی کہ پرنسپل کی جانب سے طلبہ کو برا بھلا کہا جارہا ہے اور ہراسانی کا شکار ہیں۔ موجودہ صورتحال طلبہ کی تعلیمی سرگرمیوںکو متاثر کرسکتی ہے۔ اسوسی ایشن نے کالج کے میس میں غذا اور پانی جیسی بنیادی سہولتوں کی کمی کی شکایت کرتے ہوئے متعلقہ پرنسپل کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا۔ اسوسی ایشن نے پرنسپل اور ان کے ماتحت عملے کی تفصیلی جانچ پر زور دیا ہے۔ انہوں نے طلبہ کو غذا اور دیگر بنیادی سہولتوں کی فراہمی کے اقدامات کا مطالبہ کیا۔1