میدک۔ 14 مئی (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) میدک کے رکن اسمبلی نے گورنمنٹ ڈگری کالج، میدک میں طلبہ کو صاف پینے کے پانی کی سہولت فراہم کرنے کیلئے آر او واٹر پلانٹ کا افتتاح انجام دیا۔ اس موقع پر انہوں نے کالج کا تفصیلی معائنہ کرتے ہوئے کہا کہ طلبہ کو بہتر تعلیمی ماحول فراہم کرنے کیلئے کالج کے آڈیٹوریم کو جدید سہولتوں سے آراستہ کرکے جلد عوام اور طلبہ کیلئے دستیاب کیا جائے گا۔ رکن اسمبلی نے کالج کے مین روڈ سے ڈگری کالج تک سڑک کی خستہ حالی کا جائزہ لیتے ہوئے جلد نئی سڑک تعمیر کرانے کا بھی تیقن دیا۔ اس پروگرام میں میونسپل چیرپرسن کانوگو رادھیکا بھوپتی راجو، نائب چیرمین دونتی نریش، ٹاؤن کانگریس صدر مندوگلا گنگادھر، کالج پرنسپل، لکچررس، کونسلرس گھنٹہ سمپت، ششانک، شیوا رام کرشنا، غوث قریشی، منصور علی، سدھارامولو، قائدین حفیظ مول صاحب، بالراج، مظامل، بدھ راجو، بونی، سرینواس چودھری اور دیگر موجود تھے۔