گولڈ میڈل فیڈرر کے نام معنون

   

ٹوکیو : خاتون زمرہ کا گولڈ میڈل حاصل کرنے والی بلینڈا بینسک نے اپنی یہ شاندار کامیابی ملک کے عظیم ترین ٹینس کھلاڑی راجر فیڈرر کے نام معنون کردی ہے ۔ 20 مرتبہ کے گرانڈ سلام چمپئین راجرفیڈرر اولمپکس کا کبھی گولڈ میڈل حاصل نہیں کیا حالانکہ لندن اولمپکس میں انہیں خطابی مقابلہ میں اینڈی مرے کیخلاف شکست برداشت کرنی پڑی تھی ۔ سوئزر لینڈ کی ایک اور عظیم ترین خاتون کھلاڑی مارٹنا ہنگس بھی اولمپکس میں گولڈ میڈل حاصل نہیں کرپائی لیکن بینسک کے کیرئیر میں ہنگس کا اہم رول رہا کیونکہ وہ اپنے ملک کی سابق کھلاڑی کے مظاہروں سے متاثر رہی ۔ سوئزر لینڈ کیلئے خاتون زمرہ میں اب تک کا سب سے بہترین نتیجہ 2016 ء میں حاصل ہوا تھا جب ٹیمیا بیکسنس کی نے ڈبل زمرہ میں سلور میڈل حاصل کیا تھا ۔ اپنی کامیابی کے بعد اظہار خیال کرتے ہوئے بینسک نے کہا کہ انہیں اس بات کی خوشی ہے کہ ملک کیلئے جو صف اول کے کھلاڑی ہنگیز اور فیڈرر نہیں کرپائے وہ کارنامہ انجام دینے پر انہیں کافی خوشی ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ مذکورہ کھلاڑیوں نے اپنے کیرئیر کے دوران بہت کچھ حاصل کیا لیکن وہ یہ ایک کامیابی سے خود کو ہمکنار نہ کرسکے لیکن میں اپنی یہ کامیابی ان کے نام معنون کرتی ہوں ۔ انہوں نے مزید کہا کہ راجر فیڈرر سے مجھے بہت کچھ تعاون ملا اور اس کامیابی میں ان کا بھی برابر کا کردار ہے اور میں یہ سنہری کامیابی فیڈرر کے نام معنون کرتی ہوں ۔