گولکنڈہ میں قطب شاہی مقبرے کے قریب کھدائی سے سرنگ دریافت

   

حیدرآباد ۔ 21 ۔ اگست : ( سیاست نیوز ) : گولکنڈہ میں تقریبا 400 سال قدیم قطب شاہی مقبرے کے قریب کھدائی کے دوران ایک سرنگ دریافت ہوئی ہے۔ گولکنڈہ قلعہ اور چارمینار کے درمیان زیر زمین خفیہ راستے کا پتہ چلا ہے ۔ فوجی حکام جب کھدائی کا کام کررہے تھے اس دوران اس خفیہ راستے کا پتہ چلا جس کی وجہ سے اس سرنگ کا پتہ چلا ۔ جس کے بعد احتیاطی طور پر جائے وقوعہ پر ایک پولیس پیکٹ تعینات کردی گئی ہے اور بہت جلد متعلقہ حکام اس مقام کا تفصیلی معائنہ کریں گے اور وزیر زمین ڈھانچے کی اصل مقصد اور تاریخی اہمیت کا پتہ لگائیں گے ۔۔ ش m/b