گوگل نے پلے اسٹور سے دس انڈین ایپس ہٹا دیئے

   

نئی دہلی: گوگل نے بل ادا نہ کرنے والے ہندوستانی ایپ ڈویلپرز کیخلاف کارروائی کی ہے۔ گوگل نے پلے اسٹور سے 10 ہندوستانی کمپنیوں کی ایپس ہٹا دی ہیں۔ حکومت نے سخت موقف اپنایا ہے اور گوگل اور پلے اسٹور سے ہٹائی گئی ایپس کے حوالے سے اگلے ہفتہ میٹنگ کرے گی، تاکہ تنازعہ کو حل کیا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے گوگل کے نمائندوں کو میٹنگ کے لیے بلایا ہے، کمپنی کو ایپ کو ہٹانے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ ہمارا اسٹارٹ اپ سسٹم متحرک ہے، ہم اسے محفوظ بنانے کیلئے ہر ممکن اقدام کریں گے۔