حیدرآباد ۔ 11 جولائی (سیاست نیوز) گچی باؤلی علاقہ میں پیش آئے سڑک حادثہ میں ایک لڑکی ہلاک اور دوسری زخمی ہوگئی۔ پولیس ذرائع کے مطابق 22 سالہ بھوانی اور 30 سالہ سہاسنی دونوں موٹرسیکل پر جارہے تھے کہ ایک تیزرفتار واٹر ٹینکر نے انہیں ٹکر دے دی۔ اس حادثہ میں بھوانی ہلاک اور اس کی سہیلی سہاسنی شدید زخمی ہوگئی۔ بھوانی پیشہ سے گولکلرس میں ملازمت کرتی تھی جو ٹیلی کام نگر علاقہ میں واقع ہے۔ لڑکی اندرا نگر کے ایک پی جی ہاسٹل میں رہتی تھی۔ دونوں سہیلیاں اسکوٹی پر گچی باؤلی فلائی اوورس سے گذر رہی تھیں کہ یہ حادثہ پیش آیا۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے۔ع