گچی باولی میں روسی شہری کی مشتبہ موت

   

حیدرآباد ۔ 15 ۔ مئی : ( سیاست نیوز ) : گچی باولی کے علاقہ میں ایک روسی شہری کی مشتبہ موت کا واقعہ پیش آیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ 30 سالہ الیگزینڈ ٹوریسٹ ویزا پر ہندوستان آکر فلم میں کام کرنے کے لیے حیدرآباد پہونچا تھا ۔ ذرائع کے مطابق اسی روسی باشندے کے قلب پر حملہ کے سبب اس کی موت واقع ہوگئی ۔ گچی باولی پولیس ذرائع کے مطابق الیگزینڈر گچی باولی علاقہ میں واقع ڈی ایل ایف بللانگ کے قریب بے ہوشی کے عالم میں دستیاب ہوا ۔ جس کو فوری کونڈا پور کے مقامی ہاسپٹل منتقل کیا گیا جس کے بعد بہتر علاج کے لیے گاندھی ہاسپٹل منتقل کیا گیا جہاں علاج کے دوران یہ شہری فوت ہوگیا ۔ پولیس سمجھتی ہے کہ قلب کی حرکت بند ہونے کے سبب اس کی موت ہوگئی ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا اور مصروف تحقیقات ہے ۔۔