گھانا میں چرچ پر حملہ

   

اکرہ۔4جنوری (سیاست ڈاٹ کام) گھانا کے دارالحکومت اکرہ میں واقع ایک چرچ پر برہم مسلمانوں نے حملہ کردیا کیوں کہ اس چرچ کے پادری نے یہ پیش قیاسی کی تھی کہ ملک میں مسلمانوں کے اعلی ترین عالم دین جاریہ سال انتقال کرجائیں گے جس نے مسلم دینی قائدین کے علاوہ پوری مسلم قوم کو برہم کردیا اور وہ لوگ بڑی بڑی لاٹھیوں اور چھڑیوں کے ساتھ گلوریس ورڈ اور پاور منسٹری چرچ کے قریب پہنچ کر سب سے پہلے باب الداخلہ پر موجود سکیوریٹی گارڈ پر حملہ آور ہوئے۔ اس کے بعد سنگباری کی ۔یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب پادری نے آئزاک اووسو نے مسلمانوں کے روحانی پیشوا شیخ عثمان اور گھانا کے مسلم نائب صدر ڈاکٹر محمد و باووسیا کے بارے میں نئے سال کی تقریب کے دوران کہا تھا کہ یہ دونوں جاریہ سال انتقال کرجائیں گے۔