گھریلو ٹوٹکے

,

   

٭ مچھلی صاف کرنے سے کچن میں بْو پھیلی ہوتو برتن میں پانی گرم کریں اس میں دو چمچ سفید سرکہ ڈال دیں اور پکائیں مچھلی کی بْو دور ہو جائے گی۔
٭کپڑے پر پان کے داغ والے حصے پر پیاز رگڑ کر تھوڑی دیر کیلئے چھوڑ دیں پھر صابن سے دھولیں۔
٭ عرق گلاب میں شہد ملا کر لگانے سے جوئیں مرجاتی ہیں اور ساتھ ہی بال نرم وملائم اور چمکدار ہو جاتے ہیں۔
٭گردوغبار سے جوتوں کا نیاپن برقرارنہیں رہتا۔جوتوں کی پالش میں کچھ قطرے لیموں کے رس کے ملادیں تو جوتے میں چمک آجاتی ہے۔
٭ چھری کو ذرا سا گرم کرکے پہلے چیونگم اتار دیں۔پھر متاثر ہ حصے پر اسپرٹ لگائیں اور صابن سے رگڑ کر دھولیں۔
٭ شیشے کے نازک برتن صاف کرنے اور ان برتنوں میں چمک پیدا کرنے کیلئے تین چمچ سرکہ پانی میں ملا کر رکھ لیں۔تمام برتن دھونے کے بعد سرکہ ملے پانی سے برتن کھنگال لیں۔
٭٭٭٭٭