گیئر پاور سولار بائیک کی ایجاد ، شاداں کالج کے طلباء کا کارنامہ

   

حیدرآباد : شاداں کالج آف انجینئرنگ اینڈ ٹکنالوجی حیدرآباد کے میکانیکل کے فائنل ایر کے طلباء نے گیئر پاور سولار بائیک تیار کی ہے ۔ اس بائیک کی خاصیت یہ ہے کہ اس میں گیئر سسٹم کو قائم رکھا گیا ہے اور اس کی بیاٹری کو ٹو سورس چارجنگ سسٹم سے لیس کیا گیا ہے جو 48v,AC چارجر کی مدد سے اور سولار پاور یعنی شمسی توانائی سے اس کی بیاٹری کو چارج کرتا ہے اور تین تا چار گھنٹوں کی چارجنگ میں 70 کیلو میٹر مسافت طئے کرتا ہے ۔ اس پراجکٹ کا مقصد
Fuel Emission
گاڑیوں سے دھویں کے اخراج کو کم کرنا اور نہایت کفایتی قیمت میں بائیک کو تیار کرنا ہے تاکہ مستقبل میں بڑے پیمانے پر تیار کیا جاسکے ۔ اس پراجکٹ کو پروفیسر ڈاکٹر نصیب خاں کی رہنمائی میں تکمیل کیا گیا ۔ اور اس کی کامیاب تکمیل پر چیرمین جناب محمد شاہ عالم رسول خاں اور پرنسپل ڈاکٹر محمد عتیق الرحمن اور ڈائرکٹر جناب ایس اے منعم نے طلباء کو مبارکباد پیش کی ۔۔