ہئیر ڈرائیر بالوں کیلئے مضر

   

خوبصورت ،گھنے اور چمک دار بال عورت کے حْسن کا اہم حصہ ہیں ،جو اس کی شخصیت کو نمایاں کرتے ہیں۔ہر عورت کی یہ خواہش ہوتی ہے کہ اس کے بال سیاہ ،گھنے اور چمک دار ہوں،اس کیلئے وہ کئی طریقے آزماتی ہے ،تا کہ اس کی شخصیت کو چار چاند لگ جائیں۔بال رنگ اور ساخت کے اعتبار سے کئی قسم کے ہوتے ہیں ،مثلاً سیدھے ،چکنے ،خشک ،گھنگھر یالے ،نارمل ،سیاہ ،براؤن اور گولڈن وغیرہ۔ بالوں کے رنگ کی تبدیلی تو ہیئر کلر کی بدولت بے حد آسان ہو گئی ہے ،یعنی سیاہ بالوں کو براؤن یا گولڈن کیا جا سکتا ہے یا سفید بالوں کو سیاہ کرنا ممکن ہے۔اسی طرح بالوں کی مختلف اقسام کو بھی حسبِ خواہش بدلا جا سکتا ہے۔ذیل میں بالوں کو گھنگر یا لے کرنے ،گھنا دکھانے اور چمک دار و دلکش بنانے کیلئے چند مفید طریقے بتائے جا رہے ہیں :جن خواتین کے بال گھنگھر یا لے ہوتے ہیں ،انھیں سیدھے بالوں کی خواہش ہوتی ہے ،کیوں کہ گھنگھر یا لے بالوں کی حفاظت کرنا قدرے مشکل ہوتا ہے ، اس لئے سیدھے بالوں کی خواہش کی تکمیل کیلئے خواتین وقتاً فوقتاً مختلف طریقے آزماتی رہتی ہیں ،جب کہ سیدھے بالوں والی خواتین کیلئے گھنگھر یالے بال ایک کشش رکھتے ہیں۔گھنگھر یا لے بالوں کو سیدھا اور سیدھے بالوں کو گھنگھریا لے کرنا اب مشکل نہیں رہا۔خواتین کی اس خواہش کو مِد نظر رکھتے ہوئے سنگار کی صنعت میں نت نئی تبدیلیاں آئی ہیں۔’’بلوڈرائی‘‘ کے استعمال سے یہ خواہش منٹوں میں پوری ہو جاتی ہے۔آپ کے بال سیدھے اور پتلے ہیں اور آپ انھیں گھنا دکھانا چاہتی ہیں تو اس کے لے بازار میں دستیا ب ، رولرز اور ’’الیکٹرک کرل راڈ‘‘ کی مد د لی جا سکتی ہے ۔ اسی طرح سے’’ہیئر اسٹر یٹنر‘‘سے خشک اور گھنگھر یالے بالوں کو چمک دار اور سیدھا کیا جا سکتا ہے ،یعنی آپ اپنی پسند کے مطابق اپنے بالوں کو قسم کو تبدیل کرکے اپنی شخصیت میں افرادیت پیدا کر سکتی ہیں۔ ’’بلوڈرائی‘‘نوجوان خواتین میں بہت مقبول ہے۔کالج اور یونیورسٹی کی طالبات میں یہ طریقہ عام ہو چکا ہے ،جس کی بدولت لڑکیاں اپنے بال سیدھے اور چمک دار بنا سکتی ہیں۔ ’’بلوڈرائی ‘‘کا طریقِ کار بہت اہمیت اختیار کر چکا ہے۔اگر چہ ’’بلوڈرائی ‘‘اب عام ہے ،لیکن اس کے درست استعمال اور فوائد ونقصانات سے آگاہ ہونا ضروری ہے۔ یہ بھی جان لیجیے کہ ’’بلوڈرائی ‘‘کیا ہے ؟ دراصل ’’بلوڈرائنگ ‘‘ایسی تکنیک ہے ،جس میں ’’بلوڈرائیر ‘‘یا ’’ہیئر ڈرائیر ‘‘کی مدد سے گیلے بالوں کو ٹھنڈی یا گرم ہوا کے ذریعے خشک کیا جا تا ہے۔ ’’بلوڈرائیر‘‘ بالوں میں انفرادی طور پر ہائڈروجن بانڈ کے بننے کے عمل کو جزوی طور پر قابو میں کرتا ہے۔